اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی اخبار عکاظ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان محمد عبدالعالی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 772 ہوگئی ہے۔
عبد العالی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 5 ہلاکتیں ہوئیں اور اس وائرس سے اب تک مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
آل سعود حکومت کے ناقدین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا اعلان حکومت کر رہی ہے۔
342/